Close Menu
    What's Hot

    ایمریٹس 10 لاکھ Starlink Wi-Fi کنکشنز میں سرفہرست ہے۔

    جولائی 4, 2026

    اتحاد نے 20 سال بعد متحدہ عرب امارات کے فرانس کے فضائی روابط کو گہرا کیا۔

    جولائی 4, 2026

    عالمی بینک نے مراکش کے ہائیڈرو پاور سٹوریج کی 265 ملین ڈالر کی حمایت کی۔

    جولائی 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Live KhabrainLive Khabrain
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Live KhabrainLive Khabrain
    گھر » جی آئی پی نے اپنے پانچویں جامع اجلاس میں ASEAN اکائی، وژن 2026 اور نیا ورکنگ گروپ لانچ کیا ہے
    PR Newswire

    جی آئی پی نے اپنے پانچویں جامع اجلاس میں ASEAN اکائی، وژن 2026 اور نیا ورکنگ گروپ لانچ کیا ہے

    ستمبر 8, 2023
    Facebook Twitter Pinterest Reddit Telegram LinkedIn Tumblr VKontakte WhatsApp Email

    بیجنگ، 7 ستمبر 2023 /PRNewswire/ — بیلٹ اینڈ روڈ کے لیے ماحول دوست سرمایہ کاری کے اصولوں کے حوالے سے پانچواں جامع اجلاس بیجنگ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ ایشیا، یورپ، یو کے اور افریقہ میں پھیلے 50 سے زیادہ رکن اداروں کے 100 سے زائد نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔

    قابل استحکام مالیات میں عالمی رجحانات کی نشاندہی کرنے کے لیے، جی آئی پی نے اپنی وسط مدتی حکمت عملی کی تجدید کی ہے اور وژن 2026/2030 کا اعلان کیا ہے، جس میں “منتقلی” کا بنیادی اصول متعارف کروایا گیا ہے۔ تازہ ترین وژن خطرے کے تجزیے، آگہی، اور ماحول دوست سرمایہ کاریوں کے حوالے سے کارروائیوں کے لیے اہداف اور توقعات میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

    وژن میں مختصراً بیان کردہ کے مطابق، جی آئی پی کا مقصد بی آر آئی پر موجود اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشغولیت میں اضافہ کرنا ہے، جس سے وہ وسط ایشیا، افریقہ، اور جنوب مشرقی ایشیا میں موجود علاقائی دفاتر کے ذریعے ماحول دوست سرمایہ کاریوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ تیسرے علاقائی دفتر کے طور پر، جی آئی پی ASEAN اکائی کا اعلان کیا گیا تھا جس کی شریک صدارت عالمی بینک کی سابق ایم ڈی، ڈاکٹر ماری پانجیسٹو، اور ASEAN کے وائس چیئرمین نیز اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے صدر کمشنر برائے انڈونیشیا، رینو ڈونوسیپویٹرو (ڈونی) کریں گے۔

    ماری پالیسی سازوں، ایف آئیز اور کارپوریٹس کے مابین خیالات اور تجربے کا تبادلہ کرنے کے پلیٹ فارم کے طور پر ASEAN اکائی کا پُرتپاک خیرمقدم کرتی ہیں۔ توانائی کی منصفانہ اور سستی منتقلی کو آسان بنانے کے لیے، اس اکائی کی ترجیحات میں مالیاتِ منتقلی شامل ہوں گی۔

    ڈونی کو امید ہے کہ یہ اکائی اداروں، سرمایہ کاروں اور حکومتوں کے لیے ایک “عظیم رابطہ کار” کے طور پر کام کر سکتی ہے، جو استحکام پذیری سے متعلق علم کی اشاعت کر سکتی ہے، اور ماحول دوست سرمائے کے بہاؤ میں اضافہ کر سکتی ہے۔

    وژن نافذ کرنے کے عمل کو آسان بنانے اور صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے، اجلاس میں بی او سی اور ڈی بی ایس کی زیرِ قیادت، مالیاتِ منتقلی کے حوالے سے ایک نئے ورکنگ گروپ کا اعلان کیا گیا۔ ورکنگ گروپ کا مقصد منتقلی کے منصوبوں کی تشکیل کاری و نفاذ اور پراڈکٹس کی ایجاد کے ذریعے اراکین اور کلائنٹس کو کم کاربن پر منتقلی میں مدد فراہم کرنا ہے۔ جی آئی پی کے اراکین نے پینل گفتگو میں زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ ڈی بی ایس کے سینئر نائب صدر، جارج وانگ کا کہنا تھا، “منتقلی ہمارے مستقبل کے کاروبار کا اہم ترین حصہ ہے۔”

    جی آئی پی کے شریک چیئرمین اور ماحول دوست مالیات کمیٹی برائے چین کے چیئرمین ڈاکٹر ما جون نے قابل استحکام مالیات میں اہم عالمی رجحانات کو قلم بند کیا، جن میں جی 20 کا فریم ورک برائے مالیاتِ منتقلی، آئی ایس ایس بی معیارات، اور فطرت اور حیاتیاتی تنوع پر سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی توجہ شامل ہیں۔ ما نے کہنا تھا، “جی آئی پی ان رجحانات کو اپنے ورکنگ گروپ اور اکائیوں کے ذریعے صلاحیت میں اضافہ کرنے کی کاوشوں میں شامل کرے گا۔”

    سر ولیم رسل، جی آئی پی کے شریک چیئرمین اور لندن شہر کے سابق لارڈ میئر نے نیٹ زیرو حاصل کرنے میں ای ایم کی منتقلی اور منتقلی کے لیے اس صلاحیت کے اشد ضروری ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔ رسل نے کہا، “جی آئی پی یہ ظاہر کرتا ہے کہ ای ایم ڈی ایز میں صلاحیت میں کس طرح اضافہ کیا گیا ہے۔”

    پی بی او سی میں بین الاقوامی شعبے کے سربراہ، جن زونگژیا نے اس کلیدی کردار کا اعتراف کیا جو جی آئی پی نے عملی کارروائی کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر ادا کیا ہے۔ وہ توقع کرتے ہیں کہ جی آئی پی تین شعبوں میں کام کرے گا، جن میں ماحول دوست سرمایہ کاریوں کی معاونت کرنا، منتقلی کو آسان بنانا اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنا شامل ہیں۔

    بیجنگ کے برطانوی سفارت خانے میں ایچ ایم ڈپٹی ٹریڈ کمشنر کے عہدے پر فائز، راہول اہلووالیا نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے چین کی طرف سے کیے گئے اہم اقدامات اور قابل استحکام مالیات کے حوالے سے چین اور یو کے کے درمیان تعاون میں اضافے کی زبردست صلاحیت کو قلم بند کیا۔

    بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ماحول دوست سرمایہ کاریوں اور جی آئی پی کے اصولوں کے نفاذ کے عمل میں اچھے طریقوں کی نشاندہی کرنے کے لیے جی آئی پی کیس بُک لانچ کی گئی۔

    اپنے اراکین کی جانب سے جی آئی پی کے اصولوں کے غیر معمولی نفاذ اور پراڈکٹ کی ایجاد کے اعتراف میں، سیکرٹریٹ نے 2023 کے جی آئی پی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کیا۔

    رابطہ

    sec_gip@gipbr.net

    متعلقہ اشاعت

    جنوبی ایشیا میں 2026 لیڈرشپ پالیسی ڈائیلاگ میں MAXHUB کی شرکت: اعلیٰ تعلیم میں ذمہ دار اور اختراعی AI انٹیگریشن چارٹنگ

    جولائی 1, 2026

    easypaisa اور Binance نے پاکستان میں ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجی کی ترقی کو دریافت کرنے کے لیے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے۔

    جون 17, 2026

    Beauty of Joseon کو Euromonitor International کی جانب سے “Global No.1 K-Beauty Suncare Brand in Online Sales” کا اعزاز حاصل

    جون 9, 2026

    Cantor نے ADGM کی منظوری حاصل کی، جس سے مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاری بینکنگ پلیٹ فارم کو وسعت ملی

    مئی 22, 2026
    تازہ ترین خبریں

    ایمریٹس 10 لاکھ Starlink Wi-Fi کنکشنز میں سرفہرست ہے۔

    جولائی 4, 2026

    اتحاد نے 20 سال بعد متحدہ عرب امارات کے فرانس کے فضائی روابط کو گہرا کیا۔

    جولائی 4, 2026

    عالمی بینک نے مراکش کے ہائیڈرو پاور سٹوریج کی 265 ملین ڈالر کی حمایت کی۔

    جولائی 3, 2026

    جون میں جنوبی کوریا کی برآمدات ریکارڈ 102.25 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    جولائی 2, 2026

    کانگو میں ایبولا کی وباء صحت اور معاشی تناؤ کو گہرا کرتی ہے۔

    جولائی 1, 2026

    سونا $4,000 سے نیچے گرتا ہے کیونکہ پریشر بلین پیدا ہوتا ہے۔

    جولائی 1, 2026

    ڈی آر کانگو ایبولا کے کیسز 377 اموات کے ساتھ بڑھ کر 1,307 ہو گئے۔

    جون 30, 2026

    ورلڈ کپ ناک آؤٹ میں برازیل نے جاپان کو 2-1 سے ہرا دیا۔

    جون 30, 2026
    © 2022 Peshawar Daily | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.